قومی

سچن پائلٹ،گہلوت سرکار کے خلاف بھوک پڑتال پر،پائلٹ آخر چاہتے کیا ہیں؟

گہلوت پر وسندھرا کے ساتھ  ساز باز کا الزام، پائلٹ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا فیصلہ

جے پور، 9 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راجستھان میں سابق نائب وزیر اعلی ٰسچن پائلٹ نے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر وسندھرا راجے کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے خلاف انشن پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کے معاملے پر ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

پائلٹ نے یہ فیصلہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کے خلاف وزیر اعلی گہلوت سے شکایت کی تھی، لیکن گہلوت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کی مخالفت میں پائلٹ 11 اپریل کو جے پور میں شہداء  کی یادگار پر ایک روزہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

پائلٹ نے کہا کہ وسندھرا حکومت میں بدعنوانی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ انکوائری کرائی جائے گی۔ الیکشن میں 6 سے 7 ماہ باقی ہیں، مخالفین کنفیوژن پھیلا سکتے ہیں کہ کوئی  ساز باز نہیں، ثابت کرنے کے لیے جلد کارروائی کرنا ہوگی۔ تاکہ کانگریسی کارکنان کو لگے کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔

وسندھرا حکومت کے دوران اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہم نے 45,000 کروڑ روپے کے گھوٹالوں کے بارے میں آواز اٹھائی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ حکومت ان گھوٹالوں کی منصفانہ طریقے سے تحقیقات کرے گی اور مجرموں کو سزا دے گی۔

میں نے کبھی بدنیتی پر مبنی کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا لیکن اپوزیشن کے طور پر جو ساکھ ہم نے بنائی ہے اسے برقرار رکھنا ہوگا۔ میں نے سی ایم گہلوت سے درخواست کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago