Categories: قومی

سوربھ گنگولی کی حالت اب بہتر

سوربھ گنگولی کی حالت اب بہتر

کولکاتہ ، 03 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کے روز ، اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فی الحال سوربھ گنگولی آئی سی سی یو میں داخل ہیں۔ ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی اور بیٹی ثنا گنگولی رات بھر اسپتال میں رہیں۔

اسپتال کی جانب سے ان کے ٹھہرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ دونوں نے گنگولی سے بھی بات کی۔ دادا ٹھیک طرح سے بات چیت کررہے ہیں۔ رات کو انہوں نے چکن کا سٹو ، ٹوسٹ اور پھل کھائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کی صبح جم کے دوران سوربھ گنگولی کے سینے میں دردہوا تھا۔ جب وہ گھر لوٹے تو انہیں چکر آنا شروع ہوگیا اور دوپہر کو گر پڑے ۔

انہیں فوری طور پر ووڈ لینڈ اسپتال لے جایا گیا ، جہاں انجیوگرافی کے بعد انکشاف ہوا کہ گنگولی کے دل میں تین شریانوں میں رکاوٹ ہے۔ ایک شریان 90 فیصد تک بلاک تھا۔

سرجری کے بعد ایک اسٹینٹ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مستقبل میں ان کے دل میں مزید دو اسٹینٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ فی الحال ، پیر تک انہیں اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے علاج کے لیےپانچ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سرجری کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ شام 6 بجے کے آخر میں ، وزیر اعلی ممتا بنرجی ان سے ملنے اسپتال پہنچیں۔

سوربھ گنگولی ہنس پڑے اور ان سے بات کی اور جب وزیر اعلی ٰنے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ کی صحت کے بارے میں بھی معلومات لی ۔

Saurav Ganguly's condition is better now

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago