Categories: قومی

تینوں زرعی قوانین کی منسوخی پر صدرجمہوریہ ہند کی مہر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی حکومت کے ذریعہ رعی بہتری کے لئے بنائے گئے تینوں قوانین کو منسوخ کئے جانے کا عمل بدھ کو مکمل ہوگیا، جب صدرجمہوریہ ہند نے اسے منظوری دے دی۔واضح رہے کہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین واپس لیے جانے کا اعلان کیے جانے کے بعد 29 نومبر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اسے منسوخ کرنے والا بل پاس ہو گیا تھا۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے ساتھ ہی باضابطہ طور پر تینوں زرعی قوانین منسوخ ہو گئے ہیں۔ زرعی قوانین کو رد کیے جانے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے کو لے کر گزشتہ ایک سال سے زیادہ مدت سے کسان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ زرعی قوانین واپس لیے جانے کا کسانوں کا مطالبہ تو پورا ہو گیا ہے، پھر بھی وہ ایم ایس پی پر قانون بنانے کو لے کر ہنوز مظاہرہ کرتے نظر ا? رہے ہیں۔ سنیوکت کسان مورچہ کی قیادت میں کسان دہلی کے سنگھو بارڈر، ٹیکری بارڈر اور غازی پور بارڈر پر ٹینٹ وغیرہ لگا کر اب بھی جمے ہوئے ہیں۔دوسری طرف بھارتیہ کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان مولاہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ کسان تحریک ختم ہو سکتا ہے اگر تحریک کے 687 شہید کسانوں کے کنبہ کو معاوضہ ملے۔ تحریک سے متعلق سبھی مقدمات کو واپس لیا جائے اور تحریک واپس ہونے کے بعد ’ایم ایس پی قانون‘ بنانے پر تبادلہ خیال کی تحریری گارنٹی دی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ منگل کو کسان لیڈر درشن پال نے بتایا تھا کہ مرکزی حکومت نے ایم ایس پی اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کو لے کر سنیوکت کسان مورچہ سے پانچ لوگوں کے نام مانگے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسان تنظیم اس معاملے میں چار دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ لیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago