قومی

جموں وکشمیر میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کامکمل کنٹرول،وزارت داخلہ کی کیا رپورٹ؟

وزارت داخلہ کے سال کے آخری جائزے میں خلاصہ

نئی دہلی، 4؍ جنوری

سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول رہا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف  سے  جاری کردہ سال کے آخر کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف  سے جاری جائزے کے مطابق وکشمیرمیں اب تک 42,000 لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے اور نئی دلی میں کسی نے آنکھ تک نہیں جھپکی لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے جائزے میں  وزارت داخلہ  کے حوالے سے  یہ بات کہی گئی ۔ وزیر داخلہ  جناب امت  شاہ نے کہا، “دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 54 فیصد، سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 84 فیصد اور دہشت گردوں کی بھرتی میں تقریباً 22 فیصد کمی آئی ہے۔”

جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر فروری 2022 کی جائزہ میٹنگ سے شاہ کے بیان کو اخذ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

ایم ایچ اے کے دستاویز میں کہا گیا ہے،”دہشت گردی کے واقعات کی تعداد 2018 میں 417 سے کم ہو کر 2021 میں 229 ہو گئی ہے، جب کہ شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 2018 میں 91 سے کم ہو کر 2021 میں 42 ہو گئی ہے”۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago