Categories: قومی

وزیر اعظم سمیت کئی وزرا نے لوک سبھا کے اسپیکر کو دی مبارک باد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو ایک مبارکبادی پیغام میں شاہ نے ٹویٹ کیاکہ’لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ نے اپنی دانشمندی اور تجربے سے ایوان کے وقار اور جمہوری عمل کو تقویت دے کر ملک کی ترقی کو تیز کرنے میں متاثر کن تعاون متاثر پیش کیا ہے۔ میں بھگوان  ے آپ کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا’وہ  بھارت کی پارلیمانی روایات کو مضبوط کرنے اور ہمارے ملک میں جمہوری ادارے کی تعمیر کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بڑلا کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی قومی شاہراہوں اور سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔ لوک سبھا کے تمام ممبران نے بھی بڑلا کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی۔ بڑلا کو مبارکباد دیتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے اسپیکربڑلا کے اٹھائے گئے اقدامات نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کو مزید تقویت بخشی ہے اور لوک سبھا کے کام کاج میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی پیدائش 23 نومبر 1963 کو راجستھان کے کوٹا میں ہوئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago