Categories: صحت

نیپال اور بھارت کورونا ویکسین کے سرٹیفیکیشن کی منظوری دینے پرمتفق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیپال اور ہندوستان نے منگل کے روز کووڈ۔ 19 ویکسین کے سرٹیفیکیشن کی منظوری دینے پر اتفاق کیا۔نیپال میں ہندوستان کے سفیر ونے موہن کواترا اور نیپال کے ہیلتھ سکریٹری روشن پوکھریل نے اس سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل کورونا ویکسین کی باہمی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا تھا۔ نیپال کی وزارت صحت کے مطابق جن لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے،وہ اب ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھا کر دونوں ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ نیپال اپنی آبادی کواینٹی کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کے لیے ہندوستان میں تیار کردہ کوویشیلڈ، چین کی ویرو سیل اور تین دیگر امریکی ویکسین کا استعمال کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ مفاہمت نامے دونوں ممالک کے مکمل ٹیکہ کاری والے مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانے میں ایک اہم قدم ہے اور نئی دہلی اور کٹھمنڈو کے درمیان مضبوطکووڈ-19 سے متعلق تعاون اور ہم آہنگی میں سے ایک ہے اور یہ ایک سنگ میل ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago