Categories: قومی

دہلی میں تالا بندی جاری رہنے کے ساتھ دکانیں بھی کھلیں گی: کیجریوال

حکومت دہلی نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے کمی آنے کے باوجود مستقبل میں اس کا خطرہ درپیش ہونے کے مدنظر دہلی میں تالابندی جاری رکھتے ہوئے پیر سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانیں اور مال کھولے جائیں گے، جب کہ میٹرو سروس 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ- 19 کے متاثرین میں کمی آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں مزید مہلت دی جارہی ہے۔ 7 جون سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانوں اور شاپنگ مال کو کھول دیا جائے گا اور 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ میٹرو سروس بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “ماہرین نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ ہمیں اس کے لئے بھی تیاری کرنی ہوگی"۔

انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ ضروری سامانوں کی دکانیں روزانہ کھلیں گی۔ نئی رہنما ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں گروپ اے کے افسران 100 فیصد اور ان کے نیچے دیگر افسران 50 فیصد صلاحیت میں کام کریں گے۔ لازمی خدمات میں 100٪ ملازمین کام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانا ضروری ہے۔ فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں گزشتہ ہفتہ سے کھول دی گئی ہيں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں تقریبا 400 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے اور 0.5 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔ پیر کی صبح 5 بجے سے متعدد دیگر سرگرمیوں میں رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تیسری لہر آتی ہے تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔ گزشتہ روز تقریبا چھ گھنٹے تک دو الگ الگ ملاقاتوں میں حصہ لیا اور ماہرین سے گفتگو کی۔ اس بار کورونا کی پیک میں تقریبا 22 ہزار متاثرین 22 یا 23 اپریل کو سامنے آئے تھے۔ اگلی پیک 37 ہزار کی ہوسکتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago