قومی

ارجن منڈا نے کیرلا دورے کے دوران وہاں کے قبائلی افراد کے لئے زیر عمل مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا

 ارجن منڈا نے کیرلا دورے کے دوران وہاں کے قبائلی افراد کے لئے زیر عمل مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج کیرلا کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران پلکٹر ضلع کے ایک قبائلی آبادی والے تعلقہ اٹاپڈی کا دورہ کیا۔ انھوں نے ریاست میں قبائلی افراد کی زندگی بہتر بنانے کے لئے زیر عمل مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ جائزہ میٹنگ میں وزیر موصوف نے صلاح دی کہ کیرلا کو ایک نوڈل آفیسر مقرر کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قبائلیوں کی بہبود کی مرکزی اسکیموں کے فائدے قبائلیوں تک پہنچ سکیں ۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا سوامی وویکا نند میڈیکل مشن ہاسپٹل اٹاپڈی، پلکٹر میں نئے زچہ بچہ عمارت کے افتتاح میں روایتی شمع روشن کرتے ہوئ

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ آزادی کے 75 برس ہونے کے بعد بھی قبائلیوں کو زمین نہیں دی گئی ہے جو کیرلا میں صرف دو فیصد ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قبائلی نہ تو تارکین ہیں اور نہ بے زمین ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت انھیں صرف تکنیکی طور پر  زمین کے مالکانہ حقوق دے رہی ہے۔ انھوں نے یہ صلاح بھی دی کہ اٹاپڈی علاقے میں نوزائیدہ بچوں کی اموات میں اضافے کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔

درج فہرست قبائل کی ترقی کے شعبے میں ڈائرکٹرڈاکٹر ونے گوئل نے قبائلیوں کی بہبود کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر ایک رپورٹ پیش کی۔ قبائلیوں کی بہبود کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری آر۔ جیا ، پلکٹر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایس۔ چترا، ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رینوکا اور دیگر نے جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔

سوامی وویکا نند میڈیکل مشن اٹاپڈی میں افتتاحی تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کیرلا کی ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ محترمہ ننجی یما کی عزت افزائی کی

جناب ارجن منڈا نے سوامی وویکا نند میڈیکل مشن ہاسپٹل اٹاپڈی میں نئے میٹرنٹی وارڈ ایم آئی سی یو اور این آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی  تقریب کے بعد جن جاتیہ سمیلن اور اٹاپڈی کے قبائلیوں کے لئے روزگار پروجیکٹ کے آغاز کے پروگرام منعقد ہوئے۔ اس تقریب میں پانچ سو سے زیادہ قبائلی افراد نے حصہ لیا جو اٹاپڈی کے 192 گاؤوں سے آئے تھے۔

تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں موجودہ حکومت کی جانب سے قبائلی بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کے اقدامات کا ذکر کیا اور یہ کہ اس مقصد کے تحت حکومت ملک میں قبائلی آبادی والے 740 بلاکوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھول رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی صحت کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اسی لئے حکومت اسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کے بے نظیر اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے زیادہ تر قبائلیوں میں پائی جانے والی سکل سیل بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔

سوامی وویکا نند میڈیکل مشن اٹاپڈی میں افتتاحی تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کیرلا کی ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ محترمہ ننجی یما کی عزت افزائی کی ۔ انھوں نے 2020 میں ملیالم فلم ایاپنم کوشیم میں پلے سنگر کے طور پر گانے گا کر عوام کا دل جیت لیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago