قومی

پیوش گوئل نے آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑا کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اسٹیل صنعت پر زور دیا کہ وہ ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) معاہدہ کا بہترین استعمال کرے اور آسٹریلیا میں نئے مواقع حاصل کرنے پر غور کرے۔ وہ آج نئی دہلی میں آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

صنعت کو ہندوستان کی فی کس اسٹیل کی کھپت میں کم از کم تین گنا ترقی کی خواہش کی تلقین کی

جناب گوئل نے مجمع کو بتایا کہ ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون. اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) کو آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے پاس کر دیا ہے۔ اسے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیتے ہوئے. انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان. مضبوطی کے مقام سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک تسلیم کرتے ہیں. کہ ہندوستانی معیشت دنیا کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے کے بعد آسٹریلیا کو کی جانے والی ہماری اسٹیل کی تمام برآمدات ڈیوٹی فری ہو جائیں گی۔

حکومت کی کوشش ہے کہ ایف ٹی اے میں ’میلٹ اینڈ پور‘ کی فراہمی کے ذریعے ہندوستانی اسٹیل صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے

انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کا بہترین استعمال کریں . اور آسٹریلیا میں نئے مواقع حاصل کرنے پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ یہ تجارتی معاہدے ہمارے نوجوانوں،.مختلف شعبوں میں کاروبار کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

جناب گوئل نے آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا

جناب گوئل نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے. جو برآمدی آمدنی میں نمایاں طور پر تعاون فراہم کر رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ہندوستانی اسٹیل کمپنیاں عالمی معیار کی اسٹیل سپلائی. کرنے والی سرفہرست کمپنیاں  بن چکی ہیں۔ اعلیٰ معیار کی مصنوعات جیسے ہندوستانی اسٹیل سے. بنے انجن، والوز معیاری اسٹیل کا ثبوت ہیں جو اسٹیل کی صنعت تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ برانڈ انڈیا کو تیار کرنے کی کوشش کریں. اور کہا کہ اسٹیل کی صنعت ہندوستانی مصنوعات کو عالمی شناخت دلانے. کی ہندوستان کی مربوط کوششوں کا بہترین نتیجہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago