جناب رانے نے قرض دینے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ لبرالائزیشن کا بہترین . استعمال کریں تاکہ ایم ایس ای طبقہ کو بغیر ضمانت قرض دینے کے لیے اصرار کیا جا سکے
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں. (ایم ایس ایم ای). کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج ممبئی میں ترمیم شدہ سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کا آغاز کیا۔ سی جی ٹی ایم ایس ای کو مالی سال 24-2023 کے مرکزی بجٹ میں 9,000 کروڑروپئے . کا اضافی سرمایہ تعاون فراہم کیا گیا ہے. تاکہ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو اضافی 2 لاکھ کروڑ روپئے کی گارنٹی فراہم کرنے کے لیے اپنی اسکیم کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے مطابق بڑے اصلاحی اقدامات شروع کیے گئے. اور قرض دینے والے اداروں تک پہنچائے گئے۔ ترمیمات میں 1 کروڑروپئے تک کے قرضوں کی گارنٹی فیس میں 50 فیصد کی کمی شامل ہے. جس سے کم از کم گارنٹی فیس صرف 0.37 سالانہ کی سطح پر لائی گئی ہے۔
جناب نارائن رانے نے نئی سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کا آغاز کیا
اصلاحی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے قرض دینے والے. اداروں پر زور دیا کہ وہ لبرلائزیشن کا بہترین استعمال کریں تاکہ ایم ایس ای سیگمنٹ کو ضمانت کے لیے اصرار کیے بغیر بہتر قرضے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے بینکرز کو کولیٹرل سیکیورٹی کی دستیابی پر. انحصار کم کرنے کی ترغیب ملے گی جو کہ ایم ایس ایز، خاص طور پر پہلی نسل کے کاروباری افراد کے لیے ایک مسئلہ ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری، جناب بی بی سوین نے بتایا کہ . سی جی ٹی ایم ایس ای متعلقہ ریاستوں میں ایم ایس ایز. کے لیے بہتر گارنٹی کوریج کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پالیسی کی سطح پر کی گئی . تمام ترامیم کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی ایم ایس ای کی طرف سے کئے جانے والے دیگر اقدامات کے نتیجے میں گارنٹی کے طریقہ کار کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا۔
ایم ایس ایم ای کے لیے مالیاتی شمولیت کا مرکز قائم کرنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو
جن بینکوں نے گارنٹی اسکیم کا بہترین استعمال کیا ان کو مرکزی وزیر نے مبارکباد دی۔ بینکوں. اور این بی ایف سیزکے سینئر ایگزیکٹوز نے اسکیم میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی تعریف کی . اور اس اعتماد کا اظہار کیا. کہ یہ اقدامات ملک میں ایم ایس ایز کو ضمانت کے بغیر قرضے کی سہولت فراہم کرنے اور اس طرح بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔
پروگرام کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ سی جی ٹی ایم ایس ای، ایم ایس ایم ای کے لیے. مالیاتی شمولیت کا مرکز قائم کرنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو. اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (این آئی-ایم ایس ایم ای)، حیدرآباد کے ساتھ تعاون کرے گا۔