روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں مرکز اور ریاستوں کو ملک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ آج بنگلورو میں ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ٹی ڈی سی) کی 41ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں آٹوموبائل انڈسٹری کو 7.5 لاکھ کروڑ سے بڑھا کر 15 لاکھ کروڑ کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے، تاکہ ہندوستان کو دنیا میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کے ایک اعلی مرکز بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف ہندوستانی سڑک کے شعبے کے لئے بہترین ٹکنالوجی کو اپنانے اور تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ڈیجیٹل کنٹیکٹ لیس خدمات پر زور دینے سے ہی ممکن ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آلودگی اور اخراج کو کم کرنے کے لیے تمام ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں سے بدل دینا چاہیے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ تمام حصص داروں کو آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سڑک حادثات کے حوالے سے سنجیدہ اور حساس انداز اپنانے کی ضرورت ہے اور لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، منی پور، گوا، کرناٹک، دہلی اور تمل ناڈو کے ٹرانسپورٹ کے وزراء نے 41ویں ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ٹی ڈی سی) میں شرکت کی۔ سڑکوں کی تعمیر، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکنالوجی کو اپنانے، روڈ سیفٹی اور روڈ ٹرانسپورٹ کی ترقی پر وزارت کے اقدامات کو وزراء نے سراہا ۔ انھوں نے موٹر گاڑی (ترمیمی) ایکٹ 2019 کو سامنے لانے اور اس کے تیزی سے نفاذ کے لیے جناب گڈکری کی تعریف کی۔
انھوں نے سڑکوں کی نقل و حمل، سڑک کی حفاظت اور سپورٹ ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ انھوں نے الیکٹرک بسوں کو اپنانا اور ان کی خریداری، چارجنگ اسٹیشنوں کا قیام، ڈرائیور ٹریننگ سینٹرز، گاڑیوں کے فٹنس مراکز وغیرہ جیسے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔
آر ٹی ایچ اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت، جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، سکریٹری جناب گریدھر ارامانے، اور جوائنٹ سکریٹری جناب محمود احمد نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ پانچ ٹریلین ڈالر معیشت
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…