سبل نے کانگریس کی قیادت کے معاملے پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے

نئی دہلی ، 22 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس پارٹی میں ہنگامہ برپا ہے۔ پارٹی کے متعدد سینئرلیڈران نے کام کرنے کے طریقے کو لے کر سوالات اٹھائے ہیں۔ اسی سلسلہ میں کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے ایک بار پھر پارٹی صدر کے انتخاب کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پارٹی صدر کے بغیر کس طرح کام کررہی ہے حیرت کی بات ہے۔ پارٹی کارکنان بھی الجھن میں ہیں کہ وہ اپنی پریشانیوں کو لے کر کس کے پاس جائیں۔

ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں یہ ضروری ہے کہ کانگریس پارٹی ایک یقینی قیادت کے ساتھ آگے بڑھے۔

سبل نے کہا کہ حالیہ انتخابات سے پتہ چلتا ہے کہ اترپردیش میں کانگریس کا کوئی فیکٹر نہیں تھا لیکن گجرات اور مدھیہ پردیش میں جہاں کانگریس کا براہ راست مقابلہ بی جے پی سے تھا، وہاں بھی نتائج حیران کن حد تک خراب ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ کانگریس پارٹی اب ملک میں موثر اپوزیشن نہیں رہی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…