Urdu News

جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جم کر ہورہی ہے برفباری اہم  شاہراہیں بند

جموں2  نومبر، جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ آئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے یہاں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز کہا، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش، برفباری کا امکان ہے‘‘۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم بنیادی طور پر ابر آلود رہا۔ اس دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 15.5، بٹوت میں 9، بانہال میں 7.2 اور بھدرواہ میں 5.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 0.2 اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت مائنس 1.0 ڈگری سیلسیس رہا۔ لداخ کے دراس شہر میں مائنس 3.5، کرگل میں مائنس 3.2 اور لیہہ میں مائنس 2.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔

Recommended