Categories: قومی

ملکی ورثے اور ترقی سے کچھ جماعتوں کو دقت ہو رہی ہے: وزیراعظم مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز شاہجہاں پور میں گزشتہ اکھلیش حکومت کی پالیسی اور کام کرنے کے طریقے پر سیدھا حملہ کیا۔ ایس پی پر مافیا مجرموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیوں کو ملک کی وراثت اور ترقی سے دقت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتنا ہی نہیں، وزیر اعظم نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کاشی میں بابا وشوناتھ دھام کی تعمیر نو سے بھی پریشانی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یوگی حکومت کے ساڑھے چار برس کے کام کی تفصیلات پیش کیں۔ مودی نے پچھلی حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2017 سے پہلے کی حکومت پر مافیا کا غلبہ تھا۔ ریاست میں لوگ شام کو اپنے گھروں کو لوٹ جاتے تھے کیونکہ اندھیرے میں ڈکیتی اور چوری کا خوف ہر وقت تھا۔ مودی نے کہا، ”آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یوگی جی کی قیادت میں حکومت بننے سے پہلے مغربی یوپی میں امن و امان کی صورتحال کیا تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نے کہا کہ ایسی جماعتیں گنگا کی صفائی، دہشت گردی کے آقاؤں کے خلاف فوج کی کارروائی پر سوال اٹھاتی ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بھارتی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago