Urdu News

ملکی ورثے اور ترقی سے کچھ جماعتوں کو دقت ہو رہی ہے: وزیراعظم مودی

ملکی ورثے اور ترقی سے کچھ جماعتوں کو دقت ہو رہی ہے: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز شاہجہاں پور میں گزشتہ اکھلیش حکومت کی پالیسی اور کام کرنے کے طریقے پر سیدھا حملہ کیا۔ ایس پی پر مافیا مجرموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیوں کو ملک کی وراثت اور ترقی سے دقت ہے۔

اتنا ہی نہیں، وزیر اعظم نے سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کاشی میں بابا وشوناتھ دھام کی تعمیر نو سے بھی پریشانی ہے۔

گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یوگی حکومت کے ساڑھے چار برس کے کام کی تفصیلات پیش کیں۔ مودی نے پچھلی حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2017 سے پہلے کی حکومت پر مافیا کا غلبہ تھا۔ ریاست میں لوگ شام کو اپنے گھروں کو لوٹ جاتے تھے کیونکہ اندھیرے میں ڈکیتی اور چوری کا خوف ہر وقت تھا۔ مودی نے کہا، ”آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یوگی جی کی قیادت میں حکومت بننے سے پہلے مغربی یوپی میں امن و امان کی صورتحال کیا تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی جماعتیں گنگا کی صفائی، دہشت گردی کے آقاؤں کے خلاف فوج کی کارروائی پر سوال اٹھاتی ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بھارتی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔

Recommended