Categories: قومی

سونیا گاندھی کا وزیر اعظم کو خط ، ‘ایک ملک ، ایک قیمت’ کا مطالبہ

سونیا گاندھی کا وزیر اعظم کو خط ، 'ایک ملک ، ایک قیمت' کا مطالبہ

نئی دہلی ، 23اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کوویشیلڈ ویکسین کی قیمتوں میں اضافے اور مرکز و ریاستوں کو اس پر الگ الگ قیمت خرچ کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کوایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت بلاتاخیر مداخلت کرتے ہوئے اس فیصلے کو تبدیل کرے تاکہ ملک کے تمام لوگوں تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ 'یقینی طور پر کوئی سمجھدار شخص کورونا ویکسین کی الگ الگ قیمتوں کے لیے راضی نہیں ہوگا۔ یہ ویکسی نیشن مہم تب ہی کامیاب ہوگی جب یہ ملک بھر میں یکساں قیمت پر دستیاب ہو گی“۔

انہوں نے وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمت میں اضافے اور مرکز اور ریاست کی حالت کے درمیان پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر مداخلت کریں اور عوامی مفاد میں فیصلہ کریں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ویکسین بنانے والوں کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ طے پایا ہے کہ مرکزی حکومت کو ویکسین کی کل پیداوار کا 50 فیصد ملے گا اور باقی ریاستی حکومت اور دیگر نجی اسپتال براہ راست کمپنیوں سے خرید سکیں گے۔ اس کے باوجود ، اگر ریاستی حکومتوں کو ویکسین کی خریداری کے لئے مرکز کے مقابلے میں اضافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے ، تو یہ کوآپریٹو وفاقی نظام کے جذبے کے مطابق شفاف اور منصفانہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے مالی طور پر متاثر ریاستوں کا نظام مکمل طور پر بکھرے گا۔ ویکسین کی قیمت کے بارے میں یکساں پالیسی وضع کی جانی چاہئے۔ کانگریس پارٹی 'ایک ملک ، ایک قیمت' (ون نیشن ،ون پرائس) کا مطالبہ کرتی ہے۔

مرکزی حکومت کے ارادے پر سوال اٹھاتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ان غیر معمولی صورتحال میں ، حکومت لوگوں کے دکھ سے منافع خوروں کو نفع اٹھانے کا موقع کیسے دے سکتی ہے۔ موجودہ صورت حال میں جب وسائل کی کمی ہے ، اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہیں ہیں ، ضروری ادویات کی دستیابی تیزی سے کم ہورہی ہے ، آکسیجن اور وینٹیلیٹر دستیاب نہیں ہیں ، ایسی صورت حال میں حکومت غیر سنجیدہ فیصلہ کیسے لے سکتی ہے‘؟۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پہلے بھی اس پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب بھی وہ اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی تین الگ الگ قیمت کیسے ہوسکتی ہے۔ اس میں کوئی ایسی منطق یا جواز نہیں ہے جو لوگوں کے مابین اس طرح کی کسی امتیازی سلوک کی پالیسی کی اجازت دے۔

اس کے علاوہ سونیا گاندھی نے یقینی طور پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگائے جانے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ معاشی صورتحال سے قطع نظر ہر نوجوان ٹیکاکاری مہم میں شامل ہو۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago