Categories: قومی

کبھی دہشت گردی کا مرکز رہا تھا سوپور، آج اسی سوپورکے جہلم ندی میں لہرائے گئے ترنگے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کبھی دہشت گردی کا گڑھ اور علیحدگی پسندوں کا مضبوط گڑھ سوپور مانا جاتا تھا۔لیکن آج سوپور کے گاؤں ننگلی گھاٹ اور ہریتار کے مقامی لوگوں نے جمعرات کو ''آزادی کا امرت مہوتسو'' کے حصے کے طور پر ''جہلم میں لہرائیگا ترنگا'' مہم منائی۔اس مہم میں مختلف اسکولوں کے طلبا  کی بڑی تعداد دیکھی گئی تاکہ لوگوں کو گھر پر قومی پرچم لہرانے اور ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر حوصلہ افزائی کی جاسکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تفصیلات کے مطابق سوپور کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سوپور کے اس علاقے میں ہر گھر ترنگا مہم منائی گئی۔ اس دوران دریائے جہلم میں بوٹ ریلی کی منفرد نوعیت یہ تھی کہ اس مہم کی قیادت ننگلی بالا اور ننگلی گھاٹ کے کئی ماہی گیروں نے کی۔ریلی میں شامل ایک ماہی گیر نے کہا کہ جہلم کشمیر کی ماہی گیر برادری کا گھر ہے اور اسی لیے ہم دریائے جہلم میں ترنگا مہم منا رہے ہیں۔تقریباً 25 کشتیاں ننگلی گھاٹ سے چانکن پل کی طرف بڑھیں اور ہاتھوں میں قومی پرچم لے کر جہلم کو ترنگے میں بدل دیا جب کہ طلبا  نے قومی پرچم لہرا کر ہاتھی شاہ پل پر ماہی گیروں کا استقبال کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 جہلم میں ماہی گیروں نے اپنی اپنی کشتیوں میں قومی پرچم تھامے ”ہر گھر ترنگا“ مہم کو منفرد انداز میں فروغ دیا۔ایک ماہی گیر غلام رسول نے کہا، "ترنگا کشتی ریلی مقامی نوجوانوں کے لیے دہشت گردی سے دور رہنے اور قوم سازی کے عمل کا حصہ بننے اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ترنگے کو بے مثال سلامی ہے اور اسے دکھانے کا عوام کا حق ہے۔ گاؤں والوں نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور ”ہر گھر ترنگا“ مہم منانے کا عہد کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago