Categories: قومی

من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، سوچھ بھارت ابھیان کوماند نہیں پڑنے دینا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے صفائی ستھرائی پر زیادہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کسی بھی قیمت پر’ سوچھ بھارت ابھیان‘ کو ماند نہیں پڑنے دینا ہے ۔مسٹر مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وباء کے دوران حفظان صحت پر جتنی بات کی جانی چاہیے تھیں اس میں کچھ کمی آئی ہے ۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں ذرا سی بھی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔

سوچھ بھارت ابھیان میں مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے خصوصی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اندور صفائی ستھرائی معاملے میں پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ جب بھی سوچھ بھارت ابھیان کی بات آتی ہے تو اندور کا نام ہمیشہ سامنے آتا ہے کیونکہ اندور نے صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خاص پہچان بنائی ہے اور اندور کے شہری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمارا اندور کئی سالوں سے ’سوچھ بھارت رینکنگ‘ میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

صفائی کے شعبے میں اندور میں شروع کی جارہی نئی پہل ’واٹر پلس سٹی‘ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ اب اندور کے لوگ سوچھ بھارت کی اس رینکنگ سے مطمئن ہر کر بیٹھنا نہیں چاہتے ہیں ، وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔ اورانہوں نے من میں ٹھان لی ہے ، وہ ’واٹر پلس سٹی‘ کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اندور کے لوگوں نے خود آگے آکر پانی کی نالیوں کو سیور لائن سے جوڑا ہے۔ صفائی مہم بھی شروع کی ہے اور اس کی وجہ سے سرسوتی اور کانہ ندیوں میں گرنے والا گندا پانی بھی کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور بہتری نظر آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ آج جب ہمارا ملک آزادی کا امرت مہااتسو منا رہا ہے ، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہمیں سوچھ بھارت ابھیان کے عزم کو کبھی ماند نہیں پڑنے دینا ہے ۔ ہمارے ملک میں جتنے زیادہ شہر ’واٹر پلس سٹی‘ ہوں گے ، اتنا ہی صفائی ستھرائی میں اضافہ ہوگا اور ہماری ندیاں بھی صاف ہوں گی ‘‘ ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago