Categories: قومی

اسپائیس جیٹ کشی نگر سے پرواز شروع کرے گی، کشی نگر دہلی کا کرایہ 3662 روپیے

وزیر اعظم نریندر مودی کے  کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہی ا سپائس جیٹ نے کشی نگر کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ اسپائس جیٹ نے بدھ کے روز کہا کہ کشی نگر ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 26 نومبر 2021 کو روانہ ہوگی۔

ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی پروازوں کے ذریعے کشی نگر کو دہلی، ممبئی اور کولکاتا سے جوڑے گی۔ کمپنی کے مطابق، دہلی-کشی نگر-دہلی سیکٹر پر پرواز کا کرایہ 3662 روپیے سے شروع ہوگا۔ اس روٹ پر اسپائس جیٹ کی پروازیں ہفتے میں 4 دن پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوآپریٹ ہوں گی۔

اسپائس جیٹ کے مطابق دہلی کے لیے پہلی اسپائس جیٹ پرواز 26 نومبر کو شروع ہوگی جبکہ ممبئی اور کولکاتا کے لیے پروازیں 18 دسمبر 2021 سے شروع ہوں گی۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہلی-کشی نگر-دہلی کے لیے بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ اس کے لیے مسافرwww.spicejet.com، اسپائس جیٹ کی موبائل ایپ، آن لائن ٹریول پورٹل اور ٹریول ایجنٹ کے ذریعے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

ایئرلائن کمپنی نے بتایا کہ بوئنگ -737 اور کیو۔ 400 طیارے کودہلی-کشی نگر-دہلی روٹ پر تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ ممبئی اور کولکاتا کے راستوں پر کرائے کے بارے میں تفصیلی معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا، "میں تاریخی شہر کشی نگر اور اس کے رہائشیوں کو ہموارگھریلوا ور بین الاقوامی رابطے کے لئے اپنا ہوائی اڈہ ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago