وزیر اعظم نریندر مودی کے کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہی ا سپائس جیٹ نے کشی نگر کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ اسپائس جیٹ نے بدھ کے روز کہا کہ کشی نگر ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 26 نومبر 2021 کو روانہ ہوگی۔
ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی پروازوں کے ذریعے کشی نگر کو دہلی، ممبئی اور کولکاتا سے جوڑے گی۔ کمپنی کے مطابق، دہلی-کشی نگر-دہلی سیکٹر پر پرواز کا کرایہ 3662 روپیے سے شروع ہوگا۔ اس روٹ پر اسپائس جیٹ کی پروازیں ہفتے میں 4 دن پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوآپریٹ ہوں گی۔
اسپائس جیٹ کے مطابق دہلی کے لیے پہلی اسپائس جیٹ پرواز 26 نومبر کو شروع ہوگی جبکہ ممبئی اور کولکاتا کے لیے پروازیں 18 دسمبر 2021 سے شروع ہوں گی۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہلی-کشی نگر-دہلی کے لیے بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ اس کے لیے مسافرwww.spicejet.com، اسپائس جیٹ کی موبائل ایپ، آن لائن ٹریول پورٹل اور ٹریول ایجنٹ کے ذریعے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔
ایئرلائن کمپنی نے بتایا کہ بوئنگ -737 اور کیو۔ 400 طیارے کودہلی-کشی نگر-دہلی روٹ پر تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ ممبئی اور کولکاتا کے راستوں پر کرائے کے بارے میں تفصیلی معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا، "میں تاریخی شہر کشی نگر اور اس کے رہائشیوں کو ہموارگھریلوا ور بین الاقوامی رابطے کے لئے اپنا ہوائی اڈہ ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔