Categories: قومی

سری لنکا کے وزیر خزانہ نے کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ایک قریبی دوست اور پڑوسی کے طور پر سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا کے ہائی کمیشن کے مطابق، سری لنکا کے وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے مختصر اور درمیانی مدت کے اقتصادی تعاون کے اقدامات کے لیے نئی دہلی کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ان اقدامات پر گزشتہ سال دسمبر میں راجا پاکسے کے دورہ بھارت کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ وزیر خزانہ راجا پاکسے نے اس نازک وقت میں سری لنکا کو ہندوستان کی طرف سے فراہم کی گئی تمام مدد کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا اس وقت شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ ہندوستان سے قرض کی صورت میں مالی مدد حاصل کرنے کے لیے وزیر خزانہ کا چار ماہ میں یہ دوسرا دورہ ہے۔ سری لنکا ہندوستان سے 1 بلین ڈالر کی اضافی لائن آف کریڈٹ (ایل او سی) کی توقع کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago