نم آنکھوں سے سرکاری رہائش گاہ پر ترون گوگوئی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

گوہاٹی ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

آسام کے سابق وزیر اعلی ٰترون گوگوئی کے جسد خاکی کو گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال (جی ایم سی ایچ) سے منگل کی صبح دیس پور میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لایا گیا ،جہاں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کا جسد خاکی جنتا بھون (آسام سیکرٹریٹ) لے جایا جائے گا جہاں سبھی ممبران اسمبلی اور اسمبلی عملہ خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس کے بعد ، ان کے جسد خاکی کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر راجیو بھون پہنچایا جائے گا۔

سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی کے جسد خاکی کو گوہاٹی کے پنجاب باری میں شنکردیو کالا چھیترلایا جائے گا ، جہاں عام لوگ ،کانگریس لیڈرا ن اور کارکارکنان انہیں خراج تحسین پیش کرسکیں گے۔

واضح ہوکہ کل آسام کے سابق وزیر اعلیٰ کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں ملک کے سبھی لیڈران نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترون گوگوئی آسام میں ایک لمبے عرصے تک سیاسی ذمہ داری نبھائی ہے۔ بلا تفریق پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی موت کو ایک ناتلافی کمی بتائی گئی۔

آسام میں موجودہ حکومت بی جے پی کی ہے تاہم گوگوئی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ خود ہسپتام گئے اور گوگوئی کی موت پر سخت ونج و غم کا اظہار کیا۔ پورے آسام میں تین دن کے لیے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…