ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.75 فیصد ہوگئی

نئی دہلی ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 37 ہزار 975 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 91لاکھ،77ہزار،841 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 480 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،34ہزار،218 تک جا پہنچی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 4لاکھ،38ہزار،667 سرگرم مریض ہیں۔ راحت بخش خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 86لاکھ،04ہزار،955 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ وہیں ملک میں بازیابی کی شرح 93.75 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 23 نومبر کو 10لاکھ،99ہزار،545 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 13کروڑ،36لاکھ،82ہزار،275 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…