قومی

فروخت کے دباو میں گرا شیئر بازار، سینسیکس اور نفٹی انڈیکس میں کمی آئی

نئی دہلی، 19 نومبر (انڈیا نیریٹو)

گھریلو بازار حصص مسلسل دباو کا شکار ہے۔  کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا لیکن بازار کھلتے ہی چو طرفہ فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گرتے چلے گئے ۔ بازارمیں چوطرفہ فروخت کی وجہ سے، سینسیکس کاروبار کے پہلے 1 گھنٹے کے بعد 0.27 فیصد اور نفٹی 0.31 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابتدائی کاروبار میں شیئربازار میں 1862 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 903 شیئر منافع کماکرسبز نشان میں جبکہ 959 حصص خسارے کے ساتھ سرخ نشان پر کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30شیئروںمیں سے 10 شیئر خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں رہے اور 20 شیئر فروخت کے دباو کی وجہ سے سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروںمیں سے 10 شیئر سبز نشان میں اور 40شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں کوٹک مہندرا، ایکسس بینک، ایشین پینٹس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ڈیویزلیبارٹریز 1.74 فیصد سے لے کر 0.32 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب مہندرا اینڈ مہندرا، برٹانیہ انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، ٹائٹن کمپنی اور گراسم انڈسٹریز کے شیئر 1.43 فیصد سے 0.93 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

سینسیکس 107.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61858.20 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔

ملے جلے عالمی اشاروں کے درمیان بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے سینسیکس نے آج مضبوطی کے ساتھ تجارت کی شروعات کی۔ سینسیکس 107.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61858.20 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبحسوادس بجے سینسیکس 165.60 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 61585 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج 39.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18382.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد نفٹی صبح سوادس بجے 56.30 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 18287.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن یعنی جمعرات کو سینسیکس 230.12 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کی کمی کے ساتھ 61750.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، نفٹی نے جمعرات کی تجارت 65.75 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 18343.90 پوائنٹس پر ختم کی تھی۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago