تفریح

انوپم کھیر نے اٹاری واہگہ بارڈر پر بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی

معروف اداکار انوپم کھیر ان دنوں امرتسر میں ہیں۔ جمعرات کی صبح، انہوں نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں حاضری دی جبکہ شام کو انہوں نے اٹاری-واگھہ بارڈر پر بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ انوپم کھیر نے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔

ویڈیو میں انوپم کھیر کچھ فوجیوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- ‘آج امرتسر کے قریب اٹاری-واہگہ بارڈر پر بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ میرے جسم کے ہر حصے اور خون کے ہر قطرے میں ہندوستان گونج رہا تھا۔ پوری فضا کی توانائی پورے ملک میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ ہر ہندوستانی کو زندگی میں ایک بار اس جگہ ضرور جانا چاہیے! جئے ہند! ,

اس دوران انوپم کھیر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا ہندوستانی کوکم از کم ایک بار ضرور یہاں آنا چاہیے۔ انوپم کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انوپم کھیر ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اونچائی کو لے کر بحث میں ہیں۔ اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ جلد ہی کنگنا رناوت کے ساتھ فلم ایمرجنسی میں نظر آئیں گے۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago