Categories: قومی

ملک کے سلامتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’تناؤ سے مبرا ‘تربیتی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت: مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد میں راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کی عمارت  قوم کے نام وقف کی اور اس کے اولین جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر، جناب امیت شاہ، گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل اس موقع پر موجود تھے۔

شروعات میں، وزیر اعظم نے مہاتما گاندی اور دانڈی مارچ میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عظیم مارچ کا آغاز اِسی دن ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’انگریزوں کی ناانصافیوں کے خلاف گاندھی جی کی قیادت میں چلائی گئی تحریک نے برطانوی حکومت کو ہم بھارتیوں کی اجتماعی قوت کا احساس دلایا۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ نوآبادیاتی دور میں داخلی سلامتی سے متعلق ابتدائی تصور نوآبادیاتی آقاؤں کے لیے امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام کے درمیان خوف پیدا کرنے پر مبنی تھا۔

اسی طرح، پہلے کا منظرنامہ مختلف تھا کیونکہ سلامتی دستوں کے پاس تیاری کے لیے کافی وقت ہوتا تھا، تاہم یہ صورت حال تکنالوجی ، نقل و حمل اور مواصلات کے شعبہ میں زبردست طور پر بہتری رونما ہونے کے ساتھ ہی اب یکسر طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پولیس فورس کو بات چیت اور دیگر سافٹ اسکلز اپنانے کی ضرورت ہے جو کہ جمہوری منظرنامہ میں کام کاج کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے پولیس اور سلامتی اہلکاروں کی شبیہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عام معاشرے میں پولیس کی جو عکاسی کی گئی ہے، اس نے بھی اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کی ہے۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران پولیس اہلکاروں کے ذریعہ انسانی ہمدردی پر مبنی کیے گئے کاموں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ، ’’مابعد آزادی، ملک کے سلامتی نظام میں اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت تھی۔ یہ تصور پیدا کیا گیا تھا کہ ہمیں باوردی اہلکاروں  سے محتاط رہنا چاہئے۔ لیکن اب یہ تصور بدل چکا ہے۔ اب لوگ جب باوردی اہلکار کی جانب دیکھتے ہیں تو انہیں مدد کی یقین دہانی ہوتی ہے۔‘‘وزیر اعظم نے نوکری کے تناؤ سے نمٹنے میں پولیس اہلکاروں  کے لیے مشترکہ خاندان کی جانب سے  گھٹتے تعاون کے نیٹ ورک کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے پولیس فورس میں یوگا ماہرین سمیت تناؤ سے نمٹنے اور راحت فراہم کرانے کے لیے  دیگر ماہرین کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سلامتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تناؤ سے مبرا سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے سلامتی اور پولیس کے کام کاج میں تکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمین تکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، انہیں پکڑنے کے لیے بھی تکنالوجی کوہی بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنالوجی پر زور دینے سے اس میدان میں دیویانگ افراد کو بھی اپنا تعاون دینے میں مدد ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago