Categories: قومی

سنندا ​​پشکر موت معاملہ: ششی تھرور الزامات سے بری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 18 اگست</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ان کی اہلیہ سنندا ​​پشکر کی موت کے معاملے میں تمام الزامات سے بری کردیا خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے مسٹر تھرور کو ان الزامات سے بری کرتے ہوئے بانڈ بھرنے کی بھی ہدایت دی دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالہ کے ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ تھرور نے کہا کہ پچھلے ساڑھے سات سال ان کے لیے کافی مشکل رہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ محترمہ پشکر 17 جنوری 2014 کی رات قومی دارالحکومت دہلی کے دی لیلا ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے مسٹر تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 498 اے اور 306 (خودکشی پر اکسانے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی پولیس نے سال 2019 میں مسٹر تھرور پر محترمہ پشکر کو خودکشی پر اکسانے کے لیے قتل کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت مانگی تھی۔خصوصی جج گوئل نے آج ورچوئل طریقے سے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago