Categories: قومی

سپریم کورٹ ریزرویشن میرٹ کے خلاف نہیں، کیا ریزرویشن میرٹ سے سماجی انصاف کے اثرکو فروغ ملتا ہے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریزرویشن میرٹ کے خلاف نہیں ہے بلکہ سماجی انصاف کے تقسیمی اثر کو فروغ دیتاہے۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ سپریم کورٹ کے اس حکم پر تفصیلی حکم جاری کرتے ہوئے کیا ہے، جس نے 7 جنوری کونیٹ پی جی داخلوں میں 27 فیصد اوبی سی  اور 10 فیصد ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کو ہری جھنڈی دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ میرٹ کی تعریف کو مسابقتی امتحانات میں کارکردگی تک محدود نہیں رکھا جا سکتاہے۔ عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15(4) اور 15(5) سیکشن 15(1) سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ بنیادی مساوات کے اصولوں کو دفعہ 15(1) کے تحت بحال کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ میرٹ کو کھلے مسابقتی امتحان میں کارکردگی کی ایک تنگ تعریف تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن وہ کسی فرد کی فضیلت، صلاحیت اوراہلیت کی عکاسی نہیں کرتے۔ عدالت نے کہا کہ امتحانات  سماجی، اقتصادی اور ثقافتی فوائد کی عکاسی نہیں کرتے جو بعض طبقات کو حاصل ہیں اور  ان امتحانات میں ان کی کامیابی میں مدد دیتے  ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گذشتہ7 جنوری کو اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ  ای ڈبلیوایس کی حد 8 لاکھ روپے سالانہ رکھنے کے تنازعہ پر مارچ کے تیسرے ہفتے میں غور کیا جائے گا۔ آمدنی کی یہ حد اس سال کے لیے درست رہے گی۔ اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو اس کا اطلاق اگلے اجلاس سے ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سماعت کے دوران فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ ہر سال پی جی میں 45 ہزار نئے داخلے ہوتے ہیں۔ اس سال کونسلنگ کی کمی کی وجہ سے جونیئر ڈاکٹروں پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ عدالت نے اس تشویش سے اتفاق کیا۔ مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس طرح کے ریزرویشن کا فیصلہ 2019 میں ہی لیا گیا تھا۔ یونین پبلک سروس کمیشن سمیت کئی جگہوں پر اسے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کمزور طبقے کی بہتری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago