Categories: قومی

سپریم کورٹ نے اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو دہلی ہائی کورٹ میں منتقل کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ نے اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرنے والی تمام عرضیوں کو سماعت کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں منتقل کر دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ باقی ہائی کورٹ کے درخواست گزار چاہیں تو دہلی ہائی کورٹ میں جاری معاملے میں مداخلت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ کیرالہ، پٹنہ، دہلی سمیت کئی ہائی کورٹس میں عرضیاں زیر التوا ہیں۔ یا تو ہم سب کویہاں منتقلی کے لیے درخواست دیں یا دہلی ہائی کورٹ سے کہیں کہ وہ  اپنے  پاس زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کرلے۔ اس سے سپریم کورٹ کے سامنے ایک فیصلہ ہو گا۔ تب عدالت نے کہا کہ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دہلی ہائی کورٹ ہی تمام مقدمات کی سماعت کرلے۔ عدالت نے کہا کہ ا تنی جگہ پر سماعت درست نہیں ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اگنی پتھ اسکیم کو لے کر سپریم کورٹ میں تین عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ ایک درخواست وکیل ہرش اجے سنگھ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں حکومت سے اس اسکیم پر دوبارہ غور  کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنے کی مشق میں قومی سلامتی سے  سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ چار سال کے بعد ریٹائر ہونے والے اگنیور کو بغیر کسی نوکری کے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری درخواست ایڈوکیٹ منوہر لال شرما نے داخل کی ہے اور تیسری درخواست ایڈوکیٹ وشال تیواری نے دائر کی ہے۔ شرما کی عرضی میں اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر لائی گئی ہے۔ تیواری کی درخواست میں فوج پر اگنی پتھ اسکیم کے اثرات اور اس کے خلاف ہوئے تشدد اورتوڑ پھوڑ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کیویٹ داخل کی تھا۔ مرکز نے کہا تھا کہ ہمارا فریق سنے بغیر کوئی یکطرفہ حکم جاری نہیں کیا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago