Categories: قومی

تمل ناڈو: اسٹالن نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

وزرا میں کئی محکمے تقسیم بھی کئے گئے

چنئی ، 07 مئی ( انڈیا نیرٹیو)

تمل ناڈو میں دراوڑ منیترکشگم(ڈی ایم کے) کے سربراہ موتھویل کرونانیدھی اسٹالن (ایم کے اسٹالن) نے آج پہلی بار ریاست کے وزیر اعلی ٰکے عہدے کا حلف لیا۔انہیں گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

واضح ہو کہ حالیہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے 2مئی کو آئے نتائج میں اسٹالن کی پارٹی ڈی ایم کے نے کانگریس کے اتحاد کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے۔ اسٹالن کو ڈی ایم کے ارکان اسمبلی پارٹی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔جمعہ کی صبح نو بجے راج بھون میں ، تمل ناڈو کے گورنربنواری لال پروہت نے اسٹالن کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔

وزیر اعلیٰ اسٹالن کے ساتھ ان کی پارٹی کے 33 دیگر ارکان اسمبلی نے وزارتی عہدے کا حلف لیا۔ آج حلف برداری لینے والوں میں 19 سابق وزرا اور 15 نئے چہرے شامل ہیں۔ اسٹالن کی کابینہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اسٹالن نے تمام وزرا کے قلمدان بھی تقسیم کردیئے ہیں۔ چنئی کے سابق میئر کو میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا چارج دیا گیا ہے۔ حلف لینے کے بعد ایم کے اسٹالن نے اپنے والد اور ریاست کے سابق وزیر اعلی ایم کرونانیدھی کی یادگار پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسٹالن کے بیٹے ادھے نیدھی کوکابینہ میں شامل نہیں کیا گیاہے۔ ڈی ایم کے نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور اپنے دم پر اکثریت حاصل کی۔ اسٹالن 2006–11 کی ڈی ایم کے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ تھے اور ان کے والد ایم کرونانیدھی وزیر اعلیٰ تھے۔ ڈی ایم کے نے اسمبلی انتخابات میں 133 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس سمیت ان کے اتحادیوں نے 234 رکنی اسمبلی میں کل 159 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر اعلی اسٹالن نے اپنی کابینہ میں نوجوانوں اور تجربہ کار ،دونوں کو شامل کیا ہے۔ اسٹالن نے محکمہ داخلہ ، عمومی انتظامیہ ، خصوصی اقدام ، خصوصی پروگرام پر عمل آوری اورخصوصی اہمیت کے حامل افراد کی فلاح و بہبود جیسے شعبوں کو اپنے پاس رکھا ہے۔ اسٹالن نے سابق چنئی میئر ایم اے سبرامنیم کو میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو تفویض کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈی ایم کے سکریٹری جنرل ایس دوریموریگن کو آبی وسائل کی وزارت بھی سونپی گئی ہے۔ اسٹالن کے بیٹے ادھےنیدھی کے قریبی ساتھی انبیل مہیش پوئےموجی کو محکمہ تعلیم کا چارج سونپا گیا ہے۔

ایم ایل اے کے این نہرو کو میونسپل انتظامیہ ، پالینیول تھیاگراجن کو محکمہ خزانہ ، ای وی ایل ویلو کو محکمہ برائے تعمیرات عامہ، اعلی تعلیم کی وزارت میں پونموڈی کو تفویض کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیتھاجیون کو سماجی بہبود اور خواتین اختیارات کی وزارت اور سی وی گنیشن کو لیبر ویلفیئر اور اسکل ڈویلپمنٹ کا وزیر ، ایم متھیوتھن کو سیاحت کا وزیر اور این کیالوزی سیلوراج کو آدی دراوڑویلفیئر وزیر بنایا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ اسٹالن مرین بیچ پر اپنے والد اور سابق وزیر اعلی ایم کرونانیدھی کی کلا ئی نگر یادگار پر پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاست میں چھٹی بار دراوڑ منیترکشگم (ڈی ایم کے) کی حکومت بنی ہے۔ سب سے پہلے ، ڈی ایم کے بانی سی این انادورئی 1967 میں پہلی مرتبہ وزیر اعلی بنے تھے۔ اس کے بعد ، اسٹالن کے والد ایم کرونانیدھی نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا اور اب اسٹالن نے ریاست میں حکومت تشکیل دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago