قومی

کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ امن، جمہوری عمل کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ تھی: این آئی اے

سری نگر،11؍ ستمبر

وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ حزب المجاہدین اور دیگر ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے وادی کشمیر میں پنچایتی راج نظام کے ذریعے قائم امن اور جمہوری عمل کو درہم برہم کرنے اور سیاسی طور پر منتخب نمائندوں میں دہشت پیدا کرنے کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھی۔

  جمعہ کو جموں و کشمیر کے کولگام میں اڈورہ گاؤں کے ایک سرپنچ کی ٹارگٹ کلنگ میں چھ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

 انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ذریعہ سرپنچ شبیر احمد میر کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں جموں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔

ابتدائی طور پر یہ کیس 11 مارچ کو جموں و کشمیر کے کولگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور این آئی اے نے 8 اپریل کو دوبارہ درج کیا تھا۔

 تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے کام کرنے والی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے ہینڈلرز نے دہشت گرد ساتھیوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز اور وادی کشمیر میں سرگرم حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر سرپنچ شبیر احمد میر کی ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لیے مجرمانہ سازش رچی تھی۔

این آئی اے نے کہا کہاس واقعے کے علاوہ، وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینا  حزب المجاہدین اور دیگر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کی طرف سے وادی کشمیر میں پنچایتی راج نظام کے ذریعہ قائم کردہ جمہوری عمل کو متاثر کرنے اور امن کو خراب کرنے کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا۔

چارج شیٹ میں دانش ایاز ڈار، فیصل حمید واگے، نثار رشید بھٹ، زبیر احمد صوفی (اب ہلاک( مشتاق احمد ایتو (مفرور( اور فاروق احمد بٹ(مفرور) کے نام شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago