Categories: قومی

فضائیہ نے 17982 فٹ بلندی پر اسکائی ڈائیو لینڈنگ کا نیا ریکارڈقائم کیا

فضائیہ نے 17982 فٹ بلندی پر اسکائی ڈائیو لینڈنگ کا نیا ریکارڈقائم کیا

۔ونگ کمانڈر گجانند یادو اور وارنٹ آفیسر اے کے تیواری نے کی اسکائی ڈائیونگ

۔لیہ کے خاردنگلہ درہ پر دشوارگزارپہاڑی علاقے میں اترے دونوں جانباز

ہندوستانی فضائیہ نے لیہ کے خاردنگلہ درہ پر 17 ہزار 982 فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیو لینڈنگ کا نیا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ ونگ کمانڈر گجانند یادو اور وارنٹ آفیسر اے کے تیواری نے سپر ہرکیولس سی -130 جے طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کرکے یہ مقام حاصل کیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ ٹیم اسپرٹ ،جسمانی اور ذہنی ہمت کو فروغ دینے کے مقصد سے ہمیشہ اپنے جوانوں کے لئےایڈونچر سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی رہی ہے۔فضائیہ نے ہمیشہ جوان ایئر واریئرس ایڈونچر سرگرمیوں کے لئے ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پرتعمیری و ایڈونچر سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت میں مسلسل کوششیں کی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے 8 اکتوبر 2020 کو اپنی 88 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ، ایئر فورس نے لیہ کےخاردنگلہ درہ پر سب سے زیادہ اونچی اسکائی ڈائیو لینڈ کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ایئر فورس کے ونگ کے کمانڈر گجانند یادو اور وارنٹ آفیسر اے کے تیواری نے سپر ہرکیولس سی -130 جے طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کی اور 17 ہزار 982 فٹ کی بلندی پر اتر کر اپنے سابقہ ریکارڈ کوتوڑ دیا۔ کم ہوا کی ڈنسٹی اور آکسیجن کی کم سطح کی وجہ سے دشوارگزارپہاڑی علاقے میں اتنی اونچائی پر اترنا بے حد چیلنجنگ تھا۔ پھر بھی دونوں فضائی جانبازوں نے نامسائد حالات پر قابو پانے کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرکے شاندار پیشہ ورانہ مہارت ، صبر اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہ انوکھا کارنامہ ایک بار پھر چیلنجز کے باوجود نئی اونچائیوں کو ناپنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

۔ونگ کمانڈر گجانند یادو اور وارنٹ آفیسر اے کے تیواری نے کی اسکائی ڈائیونگ

۔لیہ کے خاردنگلہ درہ پر دشوارگزارپہاڑی علاقے میں اترے دونوں جانباز

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago