Categories: قومی

چھتیس گڑھ سرکار نے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر 17 ضلعوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

چھتیس گڑھ سرکار نے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر 17 ضلعوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ریاست کے مزید چھ ضلعوں میں لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے 28 ضلعوں میں سے 17 ضلعوں میں لاک ڈاون نافذ ہوجائے گا۔ اسی دوران مرکز نے چھتیس گڑھ سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے اور نقل و حمل کی دوسری ضرورتوں کو مستحکم کریں تاکہ ریاستی راجدھانی رائے پور سمیت چار ضلعوں میں کووڈ کے معاملوں میں اضافے کے سبب بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے ۔

چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے مدنظر صحت کی مرکزی وزارت نے ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں تاکہ مدد اور نگرانی فراہم کی جاسکے اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے طریقے تجویز کئے جاسکیں۔

ان ٹیموں نےRT-PCR جانچ کی سہولت اور ایمبولنس کی قلت، آکسیجن کی محدود دستیابی اور بہت سے ضلعوں میں صحت سے متعلق کارکنوں کی قلت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ریاست کی ایڈیشنل چیف سکریٹری رِینو اِیس پِلّے کو لکھے گئے ایک خط میں، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ رائے پور اور جیش پور کی ٹیموں نے کٹینمنٹ علاقوں میں پوری طرح کنٹرول نہیں ہے۔

یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ بلوڑ، رائے پور، دُرگ اور مہاسمُند ضلعوں کے اسپتالوں میں بستر خالی نہیں ہیں۔ اِس خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو اسپتال کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر چیزوں کی ضرورت ہے، تاکہ بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مانگوں کو پورا کیا جاسکے۔

ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات

ادھر چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے مدنظر صحت کی مرکزی وزارت نے ریاست کے 11 سب سے زیادہ متاثرہ ضلعوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں تاکہ مدد اور نگرانی فراہم کی جاسکے اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے طریقے تجویز کئے جاسکیں ۔ ان ٹیموں نےRT-PCR جانچ کی سہولت اور ایمبولنس کی قلت ، آکسیجن کی محدود دستیابی اور بہت سے ضلعوں میں صحت سے متعلق کارکنوں کی قلت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago