گوالیار، 28 جنوری (انڈیا نیریٹو)
مدھیہ پردیش کے مرینا کے قریب سخوئی 30 اورمیراج 2000 طیارے کے حادثے پر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ہندوستانی فضائیہ کی مدد کریں۔
ایئر فورس کے سخوئی اور میراج 2000 طیارے ہفتے کی صبح مقامی ایئرفورس ایئربیس سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ان میں سے ایک طیارہ مرینا ضلع میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا طیارہ راجستھان کے ضلع بھرت پور میں گرکرتباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ طیارے کے ملبے کے قریب سے دو زخمی پائلٹوں کواسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
ہفتہ کی صبح فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی 30 اورمیراج 2000 ہوائی جہاز آپس میں ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں طیارے دو مختلف مقامات پرگرے ہیں۔ ان میں سے ایک طیارے کا ملبہ مرینا ضلع سے ملا ہے۔ دوسرا طیارہ راجستھان کے بھرت پور میں گرکرتباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مرینا کلکٹر کا کہنا ہے کہ تین میں سے دو پائلٹ مل گئے ہیں جو حادثے کے بعد طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیاروں نے گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی۔
فضائیہ اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سخوئی 30 میں دو پائلٹ اور میراج 2000 طیارے میں ایک پائلٹ تھا۔ گاؤں والوں کے مطابق تصادم کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جلتا ہوالڑاکا طیارہ گرگیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…