Categories: قومی

ملک کے محافظوں کی مدد کرنا عوام کی اجتماعی ذمہ داری : راجناتھ سنگھ

مسلح افواج چیلنجز کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ،  فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے لڑی جانے والی کثیر جہتی جنگیں جیتنا ہوں یا سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنا ہو، ہماری مسلح افواج نے چیلنجز کا مقابلہ بڑی تندہی سے کیا ہے۔  حکومت سابق فوجیوں سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ملک کے محافظوں کی مدد کرنا عوام کی اجتماعی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے اس لیے عام شہریوں کو بھی آگے آنا چاہیے اور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیر دفاع جمعرات کو 'کیندریہ سینک بورڈ' کے زیر اہتمام سی ایس آر کانکلیو سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے نئی دہلی میں آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کے دوران مالی سال 2020-21 کے لیے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) میں شراکت کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین دنیش کھارا اور سن ٹی وی گروپ کے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر   کاویری کالاندھی کو اعزاز سے سر فراز کیا۔ اپنے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے جنگ کے دوران ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے ساتھ  سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع نے کورونا وبا کے خلاف جنگ کے دوران مختلف مقامات پر کانٹیکٹکا پتہ لگانے، کمیونٹی سرویلانس، قرنطینہ سہولیات کے انتظام میں رضاکارانہ طور پر سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر سابق فوجیوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق فوجیوں سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ملک کے محافظوں کی مدد کرنا عوام کی اجتماعی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے، اس لیے عام شہری آگے آئیں اور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے فوجیوں کو عزت دینے کے لیے کسی خاص دن، ہفتے یا مہینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن سال کا ہر دن، ہر لمحہ ان کا اعزاز ہے۔ اس کے باوجود وزارت دفاع نے دسمبر کو ' گورو مہینہ' کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جس طرح ہماری حفاظت کی ذمہ داری بہادر سپاہیوں پر ہے، اسی طرح ان کی اور ان کے خاندان کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔ ہمارے سینک بورڈس  کے ذریعے ملک بھر میں منایا جانے والا 'گورو مہینہ' اس سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ملکی سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بڑے اور کھلے ذہن کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔ آزادی سے پہلے اور بعد میں مسلح افواج میں دی گئی شراکت کو یاد کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ جذبہ ہمیشہ ہندوستانی روایت کا حصہ رہا ہے۔ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے مسلح افواج کے نظم و ضبط، لگن اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago