Categories: صحت

امیکرون سے خوفزد ہونے کی نہیں، ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر بلرام بھارگو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ لوگوں کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ لوگ اس کے بارے میں بیدار رہیں اور کورونا سے مطابق رویے پر عمل کرنا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ بنگلورو، کرناٹک سے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے دو مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ انساکوگ کی لیب میں تحقیقات کے بعد دونوں مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے اس ویرینٹ کو تشویشناک قرار دیا ہے اور تمام ممالک کو محتاط رہنے کے لئے کہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وائرس کی علامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ فی الحال اس ویرینٹ کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے سائنسدان اس تحقیق میں مصروف ہیں۔ چونکہ اس وقت صورتحال بالکل نئی ہے، اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago