Categories: قومی

ملک عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بہتر طور پر تیار:وزیر اعظم مودی

ملک  عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بہتر طور پر تیار:وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نےزور دے کر کہا ہے کہ ملک اب کووڈ-19 عالمی وبا سے لڑنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہےکیوں کہ اس نے کووڈ-19 کے خلاف حکمت عملی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک بہترین مفاہمت پیداکی ہے۔ آج بدھ پورنیما کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ورچوئل Vesak عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملککے پاس اب ٹیکے دستیاب ہیں، جو کہ اس وبا کو شکست دینے اور زندگیوں کو بچانے کے لیےبے حد اہم ہیں۔ کووڈ-19 سے متعلق ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی کوششوں کوسراہتے ہوئے انہوں نے صف اول کے تمام صحت کارکنوں، ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ اداکیا، جنہوں نے ضرورت میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بےلوث خدمت کی۔

وزیر اعظم نے اُن تمام افرادکے اہل خانہ کے لیے بھی اپنی تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس وبا کے دوران اپنے عزیزوںکو کھودیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک مرتبہ آنے والی یہ وبا بہت سے لوگوں کےگھر پر دکھ اور غم کی گھڑی لے کر آئی ہے اور اِس وبا نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے سبب پیدا ہوئے اقتصادی اثرات بے حد وسیع ہیں اور ہماراکرۂ ارض کووڈ-19 کے بعد پہلے کی طرح نہیں رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ-19سے لڑتےہوئے کسی بھی شخص کو آب وہوا کی تبدیلی، دہشت گردی اور قدامت پسندی جیسے انسانیت کودرپیش دیگر چیلنجوں سے صرفِ نظر نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بھارتدنیا کی اُن چند بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، جو پیرس معاہدے کے اہداف کو حاصل کرنےپر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوتم بدھکی زندگی امن، بھائی چارہ اور بقائے باہمی پر مبنی تھی، لیکن آج اب بھی کچھ ایسی طاقتیںہیں جن کا وجود نفرت پھیلانے، دہشت گردی اور تشدد پر منحصر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہبھگوان بدھ پوری کائنات کے لیے ایک بے مثال نمونہ تھے۔ان سے ہم سبھی وقتاً فوقتاً روشنیحاصل کرسکتے ہیں اور محبت، ہمدردی، عالمی ذمہ داری اور خوشحالی اور بھلائی کا راستہاختیار کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر اجتماع سے دنیا بھر کے 50 سے زیادہ بدھ مذہب کے رہنماؤںنے خطاب کیا۔ مہاسنگھ کے اراکین، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے اعظم، مرکزی وزیر پرہلادسنگھ اور کرن رجیجو، انٹرنیشنل بودھشٹ کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر دھماپیا بھیاس تقریب میں موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago