Categories: قومی

لارڈ بدھا کی زندگی امن اور بقائے باہمی کی تبلیغ کرتی ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی ، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بدھ پورنیما کے موقع پر ورچوئل ویساکھ کی عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ویساکھ بھگوان بدھ کی زندگی کاجشن منانے اور لارڈ بدھا کے نظریات اور قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔ مجھے آج ویساکھ بدھ پورنیما ڈے کا حصہ بننے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا اس سے متاثر ہے۔ ایسی صورت حال میں ہندوستانی سائنسدانوں کے ذریعہ ویکسین کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کی وبا اب بھی موجود ہے۔ ہندوستان سمیت بہت سے ممالک نے دوسری لہر کا تجربہ کیا ہے۔ یہ کئی دہائیوں میں انسانیت کو درپیش بدترین بحران ہے۔

آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے کے بارے میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ آج آب و ہوا کی تبدیلی انسانیت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ گلیشیر پگھل رہے ہیں اور موسم بدل رہا ہے۔ لارڈ بدھ نے کہا کہ ماں پراکرتی کا احترام اہم ہے۔ بدھ کی زندگی نے امن اور بقائے باہمی کی تبلیغ کی۔

اس تقریب کا اہتمام وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھا کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کی بدھ مت کے تمام انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے دنیا کے تقریباً50 سے زیادہ ممتاز بدھ مذہبی رہنماوں نے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے بیساکھ عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیساکھ عالمی تقریبات کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔ قابل قدر مہا سنگھ کے اراکین، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے اعظم، مرکزی وزراء جناب پرہلاد سنگھ اور جناب کرن رجیجو،  انٹرنیشنل بدھشٹ کنفڈریشن کے سکریٹری جنرل، قابل احترام ڈاکٹر دھما پیا بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  بیساکھ، مہاتما بدھ کی زندگی  کا جشن منانے اور اعلیٰ آدرشوں اور ہمارے کرہ  کی بہتری کی لئے ان کے ذریعے پیش کی گئی قربانیوں کا جشن منانے کا دن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے گذشتہ برس کے یوم بیساکھ پروگرام کو کووڈ-19 کی وبا کے خلاف انسانیت کی جنگ کی قیادت کرنے والے سبھی صفحہ اول کے کارکنان کے نام منسوب کیا تھا۔  ایک سال بعد بھی  کووڈ-19 کی وبا نے ہمارا  پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کو دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہ کہ یہ وبا بہت سے لوگوں کے لئے مصیبت اور پریشانی لے کر آئی ہے اور اس نے ہر ملک کو متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبا کے ذریعے جو اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں وہ بہت وسیع ہیں اور ہمارا کرہ ارض کووڈ-19 کے بعد آج جیسا نہیں رہ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس کے مقابلے متعدد قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔  جیسا کہ پہلے کے مقابلے اس وبا کے تعلق سے بہتر سمجھ پیدا ہوئی ہے، جس سے اس وبا کے خلاف لڑنے کی حکمت عملی بنانے اور ٹیکہ کاری کا عمل انجام دینے کے کام میں تقویت ملی ہے، جو زندگیوں کو بچانے اور اس وبا جو شکسٹ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے ایک سال کے اندر کووڈ-19 کے ٹیکے تیار کرنے کے لئے سائنسدانوں کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ  اس سے انسان کے عزم اور اس کی قوت ارادی کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما بدھ کی زندگی کے چار فلسفوں نے ان کے اندر انسانوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے ان کے دل میں تحریک پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس متعدد افراد اور تنظیمیں اس موقع پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انسانوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے جو ممکن تھاکیا۔ دنیا بھر کی بدھ تنظیموں اور بدھ دھرم کے ماننے والوں نے  سازو سامان کی شکل میں فراخ دلانہ تعاون دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعمال مہاتما بدھ کی تعلیمات بھوتو سب منگلم (भवतुसब्बमंगलम)یعنی  سبھی  کے تئیں جذبہ خیرخواہی ، رحمدلی اور سبھی کی فلاح و بہبود کے مطابق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف نبرد آزمائی کے دوران ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ جیسے انسانیت کو درپیش درپیش دیگر چیلنجوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ نسل کی ناعاقبت اندیشانہ طرز زندگی آئندہ نسلوں کے لئے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کرہ کو زخموں سے چور نہیں رہنے دینا چاہئے۔ انھوں نے مہاتما بدھ کی اس تعلیم کی یاد دلائی جس میں ایسی طرز زندگی پر  زور دیا گیا ہے جس میں  فطرت کے تئیں احترام انتہائی اہم ہے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ بھارت ان چند بڑی معیشتوں میں سے ہے جو اپنے پیرس اہداف کے حصول کے لئے ٹریک پر واپس لوٹ آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے لئے پائیدار زندگی نہ صرف درست الفاظ ہیں، بلکہ درست اعمال بھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کی زندگی امن، خیرسگالی اور بقائے باہم سے عبارت تھی۔ لیکن آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں، جن کا وجود نفرت، دہشت گردی اور اندھادھند تشدد پر قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی طاقتیں روادار جمہوری اصولوں میں یقین نہیں رکھتیں، اوراس لئے انھوں نے انسانیت میں یقین رکھنے والے سبھی لوگوں سے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ  مہاتما بدھ کی تعلیمات اور سماجی انصاف کو  ان کے ذریعے دی گئی اہمیت دنیا کو متحد کرنے والی ایک قوت بن سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما بدھ پوری کائنات کے لئے ذہانت کا مخزن تھے۔ ان سے ہم وقتاً فوقتاً روشنی حاصل کرسکتے ہیں اور رحم دلی، آفاقی ذمہ داری اور فلاح و بہبود کی راہ  اپنا سکتے ہیں۔  مہاتما بدھ کے تعلق سے ،مہاتما گاندھی کے ذریعے کہی گئی بات کا  حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے  ہرکسی سے درخواست کی کہ وہ مہاتما بدھ کے آئیڈیل کے تئیں اپنی عہد بستگی  کا اعادہ کریں۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ‘‘بدھ نے ہمیں ظواہر کو شکست دینے  اور سچائی و محبت کی حتمی جیت میں یقین رکھنے کی تعلیم دی ہے۔’’

وزیراعظم نے پہلے ریسپونڈرس، صفحہ اول کے صحت کارکنان، ڈاکٹروں، نرسوں اور رضاکاروں کا روزانہ ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے بے لوث انداز میں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے عزیزوں اقارب کو کھو دینے والے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago