Urdu News

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے ساتھ ریکارڈ 633 ارب ڈالرتک پہنچا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے ساتھ ریکارڈ 633 ارب ڈالرتک پہنچا

گزشتہ ہفتے فاریکس کے ذخائرکم ہوکر616.9 ارب ڈالررہاتھا

نئی دہلی، 4 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک کا غیر ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 16.7 ارب ڈالر بڑھ کر ریکارڈ 633.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتے یہ 2.5 ارب  ڈالر کم ہوکر 616.9 بلین ڈالر پر رہ گیاتھا۔ یہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی اب تک کی ریکارڈ سطح ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رات گئے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار میں یہ معلومات دی۔

آر بی آئی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے  1.4 ارب  ڈالر کی کمی سے 571.5 ارب  ڈالر پر رہا۔ تاہم اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 19.2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 37.44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 1.4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.1 ارب ڈالر ہوگیا۔

خصوصی ڈرائنگ رائٹس 17.9 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ ہفتے میں ریکارڈ 19.41 ارب  ڈالر پر رہا۔ گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھارت کو 17.86 ارب امریکی ڈالر مختص کرنا ہے۔ ریزرو بینک کے مطابق، آئی ایم ایف نے 23 اگست کو 17.86 ارب امریکی ڈالر مختص کیے، جس سے یہ  بڑھ کر 19.41 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

Recommended