Categories: قومی

وزیر دفاع نے ڈسٹرائیر ’وشاکھاپٹنم‘ قوم کے سپرد کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو پروجیکٹ 15<span dir="LTR">B</span>کے پہلے اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر’وشاکھاپٹنم‘ کو ہندوستانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں جی رہے ہیں۔ تجارت کے میدان میں تقریباً تمام قومیں ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ ایسے میں دنیا کے استحکام، معاشی ترقی کے لیے ضابطے پر مبنی جہاز رانی کی آزادی، میری ٹائم کوریڈورز کی حفاظت پہلے سے زیادہ اہم ہو گئی ہے۔ آنے والے وقتوں میں ہندوستان نہ صرف اپنی ضروریات کے لیے بلکہ دنیا کی ضرورتوں کے لیے بھی بحری جہاز بنائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل کے خطہ سے دنیا میں دو تہائی سے زیادہ،تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ یعنی یہ خطہ پوری دنیا کے لیے مرکزی سڑک کا کردار ادا کرتا ہے۔ آج، جب ایم ڈی ایل ایس کے ذریعہ تیار کردہ ’وشاکھا پٹنم‘کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آنے والے وقتوں میں، ہندوستان نہ صرف اپنی بلکہ دنیا کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔  مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جہاز مکمل طور پر مقامی ہے۔ جہاز سازی کے شعبے میں ہماری ’خود انحصاری‘ کسی وقت پوری دنیا میں ہماری پہچان کی ایک بڑی وجہ بن جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago