Categories: قومی

اتراکھنڈ کی تباہی: ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی جنگ

دہرادون ، 08 فروری (انڈیا نیرٹیو)

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے رینی گاوں میں گلیشئر ٹوٹنے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعدملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔ امدادی کارکنوں نے اب تک مختلف مقامات سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ 15 افراد کو بچایا گیا ہے۔ تپون کی سرنگ میں آج صبح ، امدادی ٹیموں نے جے سی بی ا تار کرکام تیز کردیا ہے اور امدادی کاموں میں تیزی لائی ہے۔

ایس ڈی آر ایف کمانڈر نونیت بھلر کے مطابق ،تپون کی سرنگ میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے آج صبح امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں۔ جے سی بی مشین سرنگ میں اتار دی گئی ہے ، جو سرنگ کے اندر مسدود راستہ کھولنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرنگ کے اندر بہت سارا ملبہ ہے۔ ریسکیو دستے کے لوگ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ وہاں تقریبا ً50 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ریاستی ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ کل اس منصوبے کی چھوٹی سرنگ سے 12 افراد کو نکالا گیا ہے۔ تقریبا ً250 میٹر لمبی لمبی بڑی سرنگ کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ اس وقت ہماری توجہ اس جگہ کو صاف کرنے پر ہے۔ تاہم ، اس کے اندر بہت سارا ملبہ ہے۔

امدادی ٹیم کو آج صبح بیلگاوں میں ایک اور لاش ملی۔ اب تک مجموعی طور پر 14 لاشیں برآمد ہوئیں۔ کم سے کم 170 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں ، اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کے 60 مزدوروں کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے جو اس منصوبے میں مزدور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ اس حادثے کے بعد اس کے گاوں میں سوگ کی لہرپھیل گئی ہے۔

اس حادثے میں تپون بیراج مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ اس تباہی کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 15 کلومیٹر کے دائرے میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ دریا میں چار پہیا گاڑیاں تک بہہ گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago