Categories: قومی

ناخواندگی کا خاتمہ ایک عوامی تحریک بننا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے نہرو اور ٹیگور لٹریسی ایوارڈ پیش کیا

نئی دہلی، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز نجی شعبے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور بالغوں کی تعلیم اور ہنر کی تربیت کے شعبے میں حکومت کے کام کی تکمیل کریں۔ ہر بالغ کو خواندہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے عوام میں ڈیجیٹل خواندگی اور مالیاتی خواندگی پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

نائب صدر کی رہائش گاہ پر آج  نہرو اور ٹیگور خواندگی ایوارڈ پیش کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدروینکیا بابو نائیڈو نے کہاکہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل مختلف شعبوں میں پیش رفت کے باوجود بھارت اب بھی ناخواندہ افراد کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواندگی مہم کو ایک عوامی تحریک بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا، " دیہات اور کالونیوں میں ہر پڑھے لکھے نوجوان کو آگے آنا چاہیے اور اپنے علاقے یا برادریوں میں سے کم از کم ایک فرد کو یہ سکھانا چاہیے کہ کیسے لکھنا ہے، ڈیجیٹل ٹولز کو کیسے چلانا ہے اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ کیسے اٹھانا ہے۔"

مشن موڈ میں ناخواندگی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے، نائیڈو نے اسکولوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے طلباء کو ہفتے کے آخر میں اپنے علاقوں میں بالغوں کی تعلیم کی مہم شروع کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے طلباء  کو کچھ اضافی نمبر دینے چاہئیں۔

بالغوں کی تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے تمام ایوارڈ یافتہ افراد کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے سبھی سے کہا کہ وہ ہندوستان کو ایک مکمل طور پر پڑھا لکھا اور تعلیم یافتہ ملک بنانے کا عہد کریں۔ ناخواندگی کے علاوہ، انہوں نے غربت، شہری-دیہی تقسیم، سماجی امتیاز اور صنفی امتیاز جیسے دیگر چیلنجوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایسو سی ایشن آف ایڈلٹ ایجوکیشن آف انڈیا(IAEA) 1966 سے نہرو خواندگی ایوارڈ اور 1987 سے ٹیگور لٹریسی ایوارڈ ان افراد اور اداروں کو دے رہی ہے جنہوں نے تعلیم اور قومی ترقی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago