قومی

مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں 9 کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا گیا

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج بنگلورو، کرناٹک میں ‘منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی’ کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں 5 جنوبی ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں ضبط کی گئی 9 کروڑ روپے مالیت کی 298 کلو گرام منشیات تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ راشٹریہ رکشا یونیورسٹی اور کرناٹک حکومت کے درمیان شیموگا میں یونیورسٹی کا نیا کیمپس کھولنے کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے منشیات سے پاک بھارت بنانے کے لیے منشیات کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی اپنائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یکم جون 2022 سے شروع ہونے والی 75 روزہ مہم کے دوران امرت مہوتسو کے تحت 75 ہزار کلو گرام منشیات تلف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اب تک 8409 کروڑ روپے مالیت کی 584620کلو گرام منشیات کو تلف کیا جا چکا ہے۔ اب تک تلف کی گئی کل منشیات میں سے 3138 کروڑ روپے مالیت کی 129363 کلوگرام منشیات صرف این سی بی نے تلف کی ہیں۔

نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے ملک سے منشیات کے خاتمے کی مہم کے چار اہم ستون ہیں

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سہ رخی نقطہ نظر اپنایا ہے۔ اس سہ رخی نقطہ نظر میں ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، منشیات کی روک تھام سے متعلق تمام ایجنسیوں کو بااختیار بنانا اور ان کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور آگاہی مہم شروع کرنا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا مسئلہ صرف ریاست یا مرکز سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کی کوششیں بھی قومی اور متحد ہونی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ نہ صرف حکومت بلکہ عوام کو بھی لڑنی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago