Categories: قومی

حکومت نے پین نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی آخری مدت میں توسیع کی

حکومت نے پین نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی آخری مدت میں توسیع کی

حکومت نےPAN نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ خزانے کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انکم ٹیکس دہندگان کو ایک اور راحت یہ دی گئی ہے کہ کسی رہائشی مکان پر سرمایہ لگانے کیلئے ٹیکس کٹوتی کے وقت میں، تین مہینے سے بھی زیادہ توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہPAN کو آدھار سے جوڑنے کے لئے مقرر کی گئی مدت میں 30 ستمبر تک اضافہ کر دیا ہے۔ یہ توسیع، بغیر سود کے،وِواد سے وِشواس کے لئے 31 اگست تک دی گئی تھی۔ جناب ٹھاکر نے یہ اعلان بھی کیا کہTDS بیان داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون سے بڑھا کر 15 جولائی کر دی گئی ہے۔حکومت نے کووڈ اُنیس علاج پر ہونے والے اخراجات اور کووڈ اُنیس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے بعد دی جانے والی امدادی رقم کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

خزانے کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ بہت سے ٹیکس دہندگان نے کووڈ اُنیس پر آنے والے اخراجات کے لئے اپنے آجروں اور خیر خواہوں سے مالی مدد حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانے کےلئے کہ اِس مَد پر کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 کے دوران کووڈ اُنیس کے علاج کے مقصد سے، آجر یا کسی بھی شخص سے،کسی بھی ٹیکس دہندہ کی طرف سے حاصل کی گئی رقم کو، انکم ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ 2019-20 کے دوران اور اِس کے بعد کے برسوں میں بھی کووڈ اُنیس کی وجہ سے موت ہو جانے کی صورت میں مرنے والے کے آجر یا دیگر کسی شخص سے، کنبے کے ارکان کی طرف سے لی گئی امدادی رقم کو بھی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago