Categories: قومی

حکومت کسانوں کو بیدار کررہی ہے: تومر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، <span dir="LTR">20</span>مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ کاشت کارکیڑے مار دوا اور کھادوں کا صحیح استعمال کریں، اس کے لیے انہیں بیدار کیا جارہا ہے۔وزیر موصوف نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی سطح پر کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لئے کاشتکاروں کی مناسب رہنمائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپنی فیلڈ ایجنسیوں کے ذریعہ یہ یقینی بناتی ہے کہ کاشت کاروں کو مناسب مقدار میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کے بارے میں صحیح معلومات دی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ اگر کسان اپنی فصلوں میں متوازن مقدار میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں گے تو پھر اس کا انسانیت ، جانوروں اور ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کسانوں کوبیدار کرنے کے لئے موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ مراکز کسانوں کو اچھی کاشتکاری کے لئےترغیب دیتے ہیں اور کاشتکاروں کو صحیح معلومات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا(پی کے وی وائی ) اور نارتھ ایسٹ ریجن بایولوجیکل ویلیو چین ڈویلپمنٹ مشن (ایم او وی سی ڈی این ای آر) کے نام سے وقف اسکیموں کے تحت مٹی ، ماحولیات اور انسانی صحت کے لیےکیمیائی کھاد کے مستقل متبادل کے طور پر ترقی دی جاتی ہے۔ نامیاتی کاشت کاری کی اسکیموں کے تحت کاشت کاروں کو پیداوار سے لے کر مارکیٹنگ تک مدد فراہم کی جاتی ہے۔ نامیاتی مصنوعات کی فروخت کے لئے ایک آن لائن پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago