Categories: قومی

گورنر نے قومی انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھا: کہا کہ بنگال میں قانون کی نہیں پارٹی کی حکمرانی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولکاتہ، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے ریاستی حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ اب وہ ریاست میں انسانی حقوق کمیشن کی بے عملی پر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن کو ایک خط لکھ کر ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی تقرری سے متعلق قواعد کو نظرانداز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گورنر نے 15 دسمبر کے اپنے خط کی کاپی ٹویٹر پر پوسٹ کی اور اس میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کو لے کر ممتا حکومت کا موقف تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگال میں حکمران جماعت کی حکومت ہے نہ کہ قانون کی اور انسانی حقوق ختم ہو گئے ہیں۔ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کی عدم منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ یہاں ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کے طور پر نپراجیت مکھرجی کو بنانے میں قواعد کو نظرانداز کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز قومی انسانی حقوق کمیشن کے دن کے موقع پر گورنر نے ممتا حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ پورے ملک میں اگر انسانی حقوق سب سے زیادہ کہیں متاثر ہوئے ہیں تو وہ مغربی بنگال ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago