Categories: قومی

انسٹی ٹیوٹ برائے دفاعی مطالعہ کا نام بدل کر آنجہانی منوہر پریکر کے نام پررکھا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نیآج یعنی15نومبر2021کو نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ برائیدفاعی مطالعہ اور تجزیہ(اڈسا)کا نامبدلکر سابق وزیر دفاع آنجہانی منوہر پریکرکے نام پر کرنے کے لیے نئی تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیردفاع جو کہ اس ادارے کے صدر ہیں،کے ذریعہ اس کا نام بدل کرمنوہر پریکر انسٹی ٹیوٹبرائے دفاع مطالعہ اور تجزیہ(ایم پی ۔اڈسا) کا یہ فیصلہ پچھلے سالجنرلباڈیکے ذریعہ متفقہ طورپر لیا گیا تھا۔ نام کی یہ تبدیلی اتفاق سیادارے کے57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہورہی ہے، جو کہ ہرسال11 نومبر کو منایا جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق وزیردفاع کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں آنجہانی منوہر پریکر کو یاد کیا۔جنہوں نیاسادارے کے کام کوآگے بڑھانے کے لیے اپنی توجہ مرکوزکی تھی۔ ان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پریکر جی دفاعی امور کوگہرائی سے سمجھتے تھے اورسماجی اور دفاعی امورمیں ہندوستانیت کو اپنانے پر زور دئے جانے کی وجہ سے وہ ایک بیش قیمتی اثاثہ بن گئے۔ انہوں نے کہا“وہ ہماری مسلح افواج کے ایک شاندار لیڈر تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اڑی سانحہ کے بعد سال2016میں دہشت گردی مخالفحملوں میں ان کے ذریعہ فراہم کی گئی قیادت اورمسلح افواج کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے‘ ون رینک ون پنشن ’کا فیصلہ کافی دنوں تک یادرکھا جائے گا۔57 ویں یوم تاسیس پرایم پی اڈسا کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے ادارہ کی سخت محنت اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ادارہ تقریباََ 6دہائیوں کے دوراندفاع،قومی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں بہترین تھنک ٹینک بن کر ابھرا ہے۔ وزیردفاع نے زور دے کر کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سکیورٹی کے منظر نامہ کووڈ-19وبائی امراض جیسے پوشیدہ خطرات کے مدنظرمزیدہوشیار اور بیدا ر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمپی –اڈساایک ایسا بیش قیمتی خزانہ ہے جو ملک کی دفاع اورسلامتی کو نئی سمت عطا کرسکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 راج ناتھ سنگھ نے ادارے سے قومی سلامتی کے شعبوں میں مزیدگہرائی سے توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ یہ ملک کی مجموعی ترقی کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے۔ انہوں نے تحقیق اور پالیسی ساز ی کے میدان میں نئے خیالات پیش کرنیاورایک مضبوطاور باصلاحیت بھارت کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لئے اس اداریاور خاص کراس کے دانشوروں کی تعریف کی۔ انہوں نے ا س مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ں پریزائیڈنگ افسران کی صد سالہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago