Categories: قومی

محض 8 منٹ میں ختم ہوگیا ’نربھے‘ کا ٹیسٹ

محض 8 منٹ میں ختم ہوگیا ’نربھے‘ کا ٹیسٹ

۔پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں خرابی آنے پر ڈی آر ڈی او نے خود ہی مار گرایا

۔ اگلے مرحلے کے تجربے کے بعد باضابطہ طور پر فوج میں شامل کیا جائے گا

چین کے ساتھ ٹکراو کے درمیان لداخ بارڈر پر تعینات 1000 کلومیٹر فاصلے تک حملہ کرنے والی سب سے خطرنا ک میزائل ’نربھے‘کا آخری اور پانچواں ٹیسٹ پیر کو تکنیکی خرابی آجانے کی وجہ سے محض 8 منٹ میں ختم ہوگیا۔ اس سے قبل ایٹمی صلاحیت کی حامل لانگ رینج سبسونک کروز میزائل نربھے کے چار ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ آج کے ٹیسٹ میں ، ڈی آر ڈی او نے 8 منٹ کے بعد نربھے کروز میزائل کو خود ہی مار دیا۔ کچھ ہی ماہ میں تجربے کے اگلے دور کے بعدنربھے میزائلوں کو فوج میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا۔

آسمان میں منڈلانے اورقلابازی میں ماہر یہ میزائل طویل فاصلے تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے اور تمام آب و ہوا میں متعدد اہداف کے درمیان حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چھ میٹر لمبا اور تقریبا ً1500 کلو وزنی یہ میزائل 1000 کلو میٹر سے زیادہ کے فاصلے تک مارکر سکتا ہے۔ دو پروں کے ساتھ یہ میزائل 500 میٹر سے چار کلومیٹر کی بلندی پر پرواز بھرنے میں اہل ہے۔میزائل کو ٹیک آف کے لئے ٹھوس راکٹ بوسٹر کے ذریعہ آپریٹ کیا جاتا ہے جسے ایڈوانسڈ سسٹم لیبارٹری (اے ایس ایل) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ مطلوبہ رفتار اور اونچائی تک پہنچنے پر ، میزائل میں نصب ٹربوفین انجن اگنیشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ریسر چ سینٹر (آرسی آئی)کے ذریعہ تیار کردہ ایک انتہائی اعلی درجے کا نیویگیشن سسٹم اور اونچائی طے کرنے کے لئے ریڈیو الٹیمٹر کے چلایا جا تا ہے۔ دشمن کے راڈار سے بچنے کے لئے یہ اونچائی پر بھی اڑ سکتا ہے۔یہ مشن کی ضروریات کی بنیا د پر الگ الگ طرح کے 24ہتھیاروں کو تقسیم کرنے میں بھی اہل ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago