Categories: قومی

بحریہ نے دو مزید اے ایل ایچ ایم کے-3فضائی بیڑے میں شامل کیا، سمندری طاقت میں اضافہ

یہ ہیلی کاپٹر جدید سرویلانس ریڈار اور الیکٹرو آپٹیکل آلات سے لیس ہیں

نئی دہلی، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بحریہ نے ساحلی سیکورٹی کے لیے 'میڈ ان انڈیا' کے تحت ڈیزائن کیے گئے دو مزید ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) ایم کے  IIIشامل کیے ہیں۔ بحریہ کے بیڑے میں پرانے پڑ چکے چیتک  ہیلی کاپٹروں کو زیادہ قابل اور ورسٹائل اے ایل ایچ سے تبدیل کیا جانا ہے۔ بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے ایچ اے ایل کو آرڈر کیے گئے 16 ہیلی کاپٹروں میں سے، بحریہ کو اس کے  حصے  کے  آٹھ ایچ اے ایل دھرو ہیلی کاپٹر حاصل  ہو چکے ہیں۔ نئے شامل کیے گئے  اے ایل ایچ ایم کے   IIIہیلی کاپٹر ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں طاقت اور استعداد میں اضافہ کریں گے۔

مارچ 2017 میں، ممبئی  پردہشت گردانہ حملے کے نو سال بعد، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ تقریباً 5,126 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کرکے 16 مارک-IIIہیلی کاپٹروں کا آرڈر دیا گیا۔ ان گرین ہیلی کاپٹروں میں ساحلی سیکورٹی کی ضروریات کے لحاظ سے 19 قسم کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  ملک میں تیار کئے گئے 'دھرو' ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں نے ٹیسٹ رن کے دوران 3 لاکھ گھنٹے پرواز کرکے کثیر جہتی کام میں اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا ہے۔ معاہدے کے تحت 16 اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر (فکسڈ وہیل) بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کو پانچ سال کے اندر فراہم کیے جانے ہیں۔

بحریہ کو سب سے پہلے اس سال اپریل میں تین 'دھرو' ایڈوانسڈ لائٹ مارک-IIIہیلی کاپٹر ملے تھے جنہیں گوا میں واقع ایئر اسکواڈرن آئی این ایس  ہنسا میں شامل کیا گیا تھا۔ بحریہ کے اس ایئر اسکواڈرن کی کامیابیوں میں ایک اور جہت کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان ہیلی کاپٹروں میں شدید بیمار مریضوں کو ایئر لیفٹ کرنے کے لیے میڈیکل انٹینسیو کیئر یونٹ (ایم آئی سی یو) نصب کیا گیا ہے۔ آئی این ایس ہنسا، بحریہ کے پریمیئر ایئر اسٹیشن نے گزشتہ ماہ اپنی ڈائمنڈ جبلی منائی۔ اس کے بعد، جون 2021 میں، بحریہ نے تین اور اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر  ہندوستان کے مشرقی ساحل پر آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ایک ایئر اسٹیشن آئی این ایس ڈیگا پر اپنی مشرقی کمان کے فضائی بیڑے میں   شامل کیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago