Categories: قومی

این آئی اے کرے گی نگروٹا انکاونٹر کیس کی تحقیقات

این آئی اے کرے گی نگروٹا انکاونٹر کیس کی تحقیقات

نئی دہلی ، 04 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر میں نگروٹا انکاونٹر کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس تصادم میں ، سیب کے ایک ٹرک میں چھپے پاکستان کی کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) کے چار دہشت گرد سیکورٹی فورسز نے مار گرایا تھا۔

این آئی اے نے جمعہ کے روز بتایا کہ 19 نومبر کو نگروٹا انکاونٹر کے سلسلے میں جمعرات کو ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاکستان کے یہ دہشت گرد 26/11 کے حملے کی برسی کے موقع پر ’بڑے حملے‘ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مقدمہ درج ، 19 نومبر کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش محمد کے 4 دہشت گرد مارے گئےتھے

وہیں نگروٹا انکاونٹر کے ایک دن بعد ، وزیر اعظم نریندر مودی نے علاقے کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور دیگر کے ساتھ ایک اعلی ٰسطحی میٹنگ کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر کو جموں ضلع کے نگروٹا علاقے میں بان ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسز کے مابین ایک تصادم ہوا تھا۔ یہ تصادم تقریباً تین گھنٹے جاری رہا ، جس میں جیش محمد کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ یہ چار وں دہشت گرد پاکستان سے تھے اور ٹرک میں بارود لے کر جموں سے سری نگر جارہے تھے۔

این آئی اے

سیکورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں سے 11 اے کے۔ 47 رائفل ، تین پستول ، 28 دستی بم ، انڈر بیرل دستی لانچر (یو بی جی ایل) اور بڑی تعداد میں میگزین اور گولیوں کو ضبط کیا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ، اب این آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ این آئی اے یہ بھی پتہ لگائے گی کہ جیش کے ان دہشت گردوں کی منشا کیا تھی، کیسی سازشی کر رہے تھے اور کون ان سے رابطے میں تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago